3 جون 2014 - 18:53
ناروے کے دار الحکومت میں شیعوں کی مسجد کا افتتاح

’’توحید‘‘ نام کی شیعہ جامع مسجد وہ مسجد ہے جو پہلی مرتبہ ناروے کے دار الحکومت میں تعمیر ہوئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ناروے کے دار الحکومت اوسلو میں پہلی مرتبہ شیعوں کی جامع مسجد کا افتتاح ہوا۔
’’توحید‘‘ نام کی شیعہ جامع مسجد وہ مسجد ہے جو پہلی مرتبہ ناروے کے دار الحکومت میں تعمیر ہوئی ہے۔
اس مسجد کی افتتاحی تقریب میں بہت سارے عیسائیوں اور شیعہ سنی مسلمانوں نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ ناروے میں ۱۵۰ ہزار مسلمان زندگی گزار رہے ہیں جن میں سے اکثریت اوسلو میں رہتی ہے اوسلو دار الحکومت میں مسلمانوں کی ۴ مساجد ہیں جن میں شیعوں کی یہ پہلی مسجد ہے جو حالیہ سالوں شیعوں کے باہمی تعاون سے تعمیر ہوئی ہے۔
اگر چہ یہ مسجد شیعوں سے متعلق ہے لیکن اس مسجد کی منیجمنٹ کمیٹی نے اس کا دروازہ تمام مسلمانوں کے لیے کھلا رکھا ہے۔
مسجد توحید کی منیجمنٹ کمیٹی کے ترجمان شہیر غلام نبی نے پرس ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: اس مسجد کا مقصد یہ ہے کہ اس کے دروازے سب پر کھلے ہیں اسی وجہ سے اس کی افتتاحی تقریب میں اہل سنت کے علماء اور عیسائی علماء نے بھی تقاریر کیں۔ اس مسجد کے پروگرام تین زبانوں عربی، اردو اور ناروے زبان میں انجام پائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲